Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

اقلیتی ملازمیں کو سرکاری مکانات کے حقوق ملکیت دیئے جائیں:بلوچستان اسمبلی

Posted by
Published: November 14, 2016 02:46 pm

اسلام آباد:بلوچستان کے صوبائی ایوان نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ سرکاری مکانوں  میں رہائش پذیر اقلیتی ملازمیں کو مالکانہ حقو دیئے جائیں ۔ ایوان کے 35 ویں اجلاس کی چوتھی نشست  میں ں رکن صوبائی اسمبلی محترمہ انیتہ عرفان  نے قرارداد نمبر 116  پیش کی جس میں کہا گیا گہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے محکمہ بلدیات  کے ملازمین کے 1935سے  قائم سرکاری واقع  پنچائت کاسی روڈ، جمخانہ جائنٹ روڈ،میونسپل کالونی کاسی روڈ اور میونسپل کارپوریشن ہزارہ ٹاون  میں مقیم ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ان کالونیوں کو نہ تو مرمت کی مد میں کوئی فنڈز کا اجراء ہوتا نہ ہی سیکورٹی کا کوئی بندوبست ہے ۔ مکانات انتہائی  خستہ حال ہو چکے  ہیں ۔ اتنے طویل عرصے سے ان کالونیوں میں رہائش پذیر  یہ ملازمین  بجا طور پر مالکانہ حقوق کے طلب گار ہیں۔لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے ۔ کہ وہ مذکورہ سرکاری کالونیوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے محکمہ بلدیات کے رہائش پذیر سرکاری ملازمین کو  نہ صرف مالکانہ حقوق  تفویض کرے بلکہ ان مکانات کی مرمت اور سیکورٹی کا بھی خاطرخواہ انتظام یقینی بنائے۔

Posted by on November 14, 2016. Filed under خصوصی رپورٹس. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry