Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

جعلی شناختی کارڈز و پاسپورٹوں سے متعلق 837 شکایات زیر التوا ہیں : وزیر داخلہ

Posted by
Published: November 16, 2016 04:20 pm

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کے پاس جعلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹوں سے متعلق 837  شکایات کی تحقیق زیر التوا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کے 36 ویں اجلاس کی پانچویں نشست میں ایوان کو بتائی ۔ رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کی طرف سے وقفہ سوالات میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے کے غیر قانونی کام کے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کے کوائف کی پڑتال نادرا کے پاس اس خاندان کے ریکارڈ سے کرنے کے علاوہ گزیٹڈ سرکاری افسران سے درخواست دہندہ کی تصدیق بھی کرائی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سنٹر انچارج بھی درخواست گزار سے ایک چیک لسٹ جسے یو وی چیک لسٹ  کہا جاتا ہے کی روشنی میں انٹرویو لیتا ہے اور جن درخواست گزاروں پراسے شک گزرتا ہے انکے کیس تصدیق کرنے والے اداروں کو بھیج دیئے جاتے ہیں ۔

Posted by on November 16, 2016. Filed under خصوصی رپورٹس. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry