Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

سندھ اسمبلی:صوبے میں 134 ادویہ ساز ادارے کام کر رہے ہیں ۔

Posted by
Published: November 14, 2016 07:21 pm

Sindh Assembly - Parliament Files

اسلام آباد : سندھ میں اس وقت مجموعی طور پر 134 ادویہ ساز کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔ یہ بات سندھ کے صوبائی وزیر صحت سکندر علی میندھرو نے صوبائی ایوان کے 28 ویں اجلاس کی پہلی نشست منعقدہ 14 نومبر 2016 میں ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ رکن صوبائی اسمبلی مس نصرت سحر عباسی کے نشانذدہ سوال نمبر 1716 کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں قائم 134 ادویہ ساز صنعتوں میں سے صرف کراچی میں 121 صنعتیں کام کر رہی ہیں جبکہ حیدر آباد میں انکی تعداد سات ، جامشورو میں تین ، میر پور خاص میں دو اور ٹنڈو آدم میں ایک ہے ۔

Posted by on November 14, 2016. Filed under سندھ اسمبلی. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry