Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

پاکستان ٹیلی ویژن پارلیمان کی منصفانہ کوریج کرتا ہے : حکومت

Posted by
Published: November 10, 2016 08:09 pm

 

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ہدائت کی ہے کہ ایوان زیریں اور ایوان بالا کی پارلیمانی سرگرمیوں کی منصفانہ کوریج کی جائے ۔ ایوان بالا کے 253 ویں اجلاس کی ساتویں نشست میں ایک سوال کے جواب میں حکومت نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی ادارتی پالیسی آزادانہ ہے اور  خبر ناموں میں   پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی خبریں شامل کی جاتی ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن حکومت اور حزب اختلاف کی تمام پارلیمانی سرگرمیوں جیسا کہ وقفہ سوالات ، قانون سازی اور نجی کارروائی کی منصفانہ اور متوازن اور غیر جانبدارانہ کوریج کرتا ہے ۔مشترکہ اجلاسوں اور تازہ ترین صورتحال پر پیش قراردادوں کی خصوصی کوریج بھی کی جاتی ہے ۔مجالس ہائے قائمہ خاص طورپرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں کی براہ راست کوریج سے متعلق جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان اس حوالے سے قارئین  کوبا خبر رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرتا رہتا ہے ۔ ایوان کو بتایا گیا کہ فنی طور پر پارلیمان کی تمام مجالس ہائے قائمہ بشمول پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی براہ راست کوریج نا ممکن ہے تاہم پارلیمان کے تعاون اورحکومت کی منظوری سے اگر الگ پارلیمانی چینل بن جائے تو ایسا ممکن ہو سکتا ہے ۔معزز ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ کے خبر ناموں اور کرنٹ افیئرز کے پروگراموں میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کی بھرپور کوریج ہوتی ہے اور حکومت و حزب اختلاف کا نکتہ نظر یکساں انداز میں پیش کیا جاتا ہے ۔

Posted by on November 10, 2016. Filed under خصوصی رپورٹس. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry