Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

پاکستانی سفارتخانوں میں سب سے زیادہ تقرریاں پنجاب سے کی گئیں

Posted by
Published: November 22, 2016 03:20 pm

اسلام آباد : موجودہ حکومت کے دور میں بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور سفارتی مشنزمیں مجموعی طور پر 444 افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ۔ سب سے زیادہ 274 ملازمتیں پنجاب جبکہ سب سے کم گلگت بلتستان کے حصے میں آئیں ۔ وزارت خارجہ یہ معلومات ایوان زیریں کے 37 ویں اجلاس کی دوسری نشست میں محترمہ شمس النسا کے نشانذدہ  سوال نمبر 39 کے جواب میں فراہم کیں ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم معلومات کے مطابق اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ 76 تقرریاں لندن ہائی کمیشن میں ، دوسرے نمبر پر 58 ابو ظہبی سفارتخانہ میں جبکہ تیسرے نمبر پر 56 تقرریاں واشنگٹن کے سفارتخانہ میں کی گئیں ۔

وزارت خارجہ کے مطابق دوسرے نمبر پر 76 تقرریاں خیبر پختون خوا اور فاٹا ، تیسرے نمبر پر 35 تقرریاں سندھ شہری ، 28 تقرریاں سندھ دیہی ، 16 تقرریاں آزاد جموں کشمیر جبکہ 12 تقرریاں صوبہ بلوچستان سے کی گئیں ۔

فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق جن سفارتی مشنز میں تقرریاں کی گئیں ان میں برلن (جرمنی ) ، فرینکفرٹ (جرمنی) ، بحرین ، دوحہ (قطر ) ، فرانس ، کویت ، لندن ، ابو ظہبی ( یو اے ای) ، واشنگٹن ( امریکہ ) ، نیو یارک ( اقوام متحدہ ) ، نیو یارک ( سی جی ) ، ہوسٹن (یو ایس اے ) ، لاس اینجلس ( یو ایس اے ) اور شکاگو ( یو ایس اے ) شامل ہیں ۔

Posted by on November 22, 2016. Filed under خصوصی رپورٹس. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry