Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

پنجاب اسمبلی: دوسری نشست بھی کورم کی کمی کی نذر ہوگئی

Posted by
Published: November 25, 2016 05:06 pm

اسلام آباد ،25 نومبر 2016 :پنجاب  کی صوبائی اسمبلی کے25ویں  اجلاس کی دوسری  نشست  بھی کورم کی کمی کے باعث قانون سازی کا ایجنڈا نہ نمٹا سکی اور قبل از وقت ملتوی کر دی گئی ۔

ایوان کی کارروائی کے خاص نکات

  • نشست کا دورانیہ 96 منٹ رہا ۔
  • نشست طےشدہ وقت 09بجےصبح کی بجائے 10 بج کر 26منٹ پر شروع ہوئی۔
  • سپیکر نے مکمل نشست کی صدارت کی ، ڈپٹی سپیکر موجود نہ تھیں ۔
  • قائد ایوان شریک نہ ہوئے  تاہم قائد  حزب اختلاف 21 منٹ  ایوان میں موجود رہے ۔
  • نشست کےآغاز پر ایوان میں موجود اراکین کی تعداد8(02فیصد) ، اختتام پر 88(23فیصد )مشاہدہ کی گئی ۔
  • صرف جماعت اسلامی کے پارلیمانی قائد نے شرکت کی ۔
  • پانچ اقلیتی رکن شریک  ہوئے ۔

کارکردگی

  • نظام کار پر موجود دو قانونی مسودات اور ایک آرڈیننس زیر غور نہ لائے گئے ۔
  • مجلس ہائے قائمہ ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ نے بل نمبر 37 آف 2016 پر رپورٹ پیش کی ۔

نمائندگی و جوابدہی

  • 13 میں سے08نشانذدہ سوالات کے جوابات دیئے گئے ، بقیہ سوالات کو محرکین کی عدم موجودگی کے باعث موخر کر دیا گیا ۔ اراکین نے 16 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے
  • ایوان ۔ے پاکستان تحریک انصاف کے رکن کی تحریک استحقاق متعلقہ مجلس کےسپرد کر دی۔
  • گوجرانوالہ میں ناقص خوراک کی فروخت سے متعلق ایک تحریک التوا موخر کر دی گئی ۔

نظم و ضبط

  • اراکین نے 07 نکات ہائے اعتراض پر 07 منٹ اظہار خیال کیا ۔
  • تحریک انصاف کے رکن نے 11 بج کر 52 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی ۔ سپیکر نے گنتی کرائی ، کورم پورا نہ پایا گیا ، نشست ملتوی کر دی گئی ۔

شفافیت

  • ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
  • اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں اور  ذرائع کیلئے دستیاب بنائی گئی ۔

 

(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک   کی شریک  کار تنظیم پتن    کی جانب  سے پنجاب   اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی  یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔

Posted by on November 25, 2016. Filed under پنجاب اسمبلی. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Both comments and pings are currently closed.