Facebook Facebook Facebook Facebook

Categories

سندھ اسمبلی : نظام کار پر موجود بیشتر امور زیر غور نہ آئے

Posted by
Published: November 17, 2016 04:48 pm

اسلام آباد ، 17نومبر 2016 : سندھ  کی صوبائی اسمبلی کے  28 ویں اجلاس کی دوسری نشست میں ایوان نے ایک قانونی مسودے اور تین قراردادوں کی منظوری دی تاہم نجی اراکین کا بیشتر ایجنڈا زیر غور نہ لایا گیا ۔

قرارداد منظور ایوان کی کارروائی کے خاص نکات

  • نشست کا دورانیہ 03گھنٹے16 منٹ رہا ۔
  • نشست مقررہ وقت 10بجے صبح کی بجائے 10 بج کر 50منٹ پر شروع ہوئی ۔
  • وقفہ نماز کے باعث تین منٹ کیلئے کارروائی معطل کی گئی ۔
  • سپیکر نے 01 گھنٹہ 14منٹ  اور ڈپٹی سپیکر نے 01 گھنٹہ 22 منٹ تک نشست کی صدارت کی ، بقیہ وقت کی کارروائی چیئر پرسنوں کے پینل کے رکن نے  نبھائی  ۔
  • قائد ایوان شریک  نہ ہوئے  جبکہ  قائد حزب اختلاف نے 20 منٹ  کیلئے شرکت کی ۔
  • نشست کےآغاز پر 48( 29فیصد ) جبکہ اختتام پر 50(30 فیصد) اراکین کی موجودگی مشاہدہ کی گئی ۔
  • مسلم لیگ (ف) ، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹاورپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی ۔
  • پانچ اقلیتی رکن شریک ہوئے ۔
  • تین اراکین نے رخصت کی درخواستیں ارسال کیں ۔

کارکردگی

  • ایوان نے مسلم لیگ فنکشنل کے رکن کی طرف سے پیش سندھ اقلیتوں کے کمیشن کے بل 2015 کی منظوری دی ۔
  • متحدہ قومی موومنٹ کے رکن کا پیش کردہ بل ہاگسن یونیورسٹی کراچی ( ترمیمی) بل 2016 متعلقہ مجلس ہائے قائمہ کے سپرد کر دیا ۔ جبکہ نظام کار پر موجود دو دیگر قانونی مسودات زیر غور نہ آئے ۔
  • ایوان نے شہید اسلام پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کو خراج عقیدت پیش کرنے ، بلیک سٹون پر پابندی لگانے اور قرآن پاک کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے  پیش الگ الگ تین قراردادادوں کی منظوری دی، جبکہ نظام کار پر موجود دیگر دو قراردادوں پر  محرکین کی عدم موجودگی کے باعث غور نہ کیا ۔
  • ایوان کے قواعد و ضوابط ہائے کار میں ترامیم کی 20 تحاریک زیر غور نہ آ سکیں ۔

نمائندگی و جوابدہی

  • نظام کار پر موجود 05نشانذدہ سوالات میں سے پ02کے جوابات دیئے گئے ۔اراکین نے 19 ضمنی سوالات بھی دریافت کئے ۔
  • ایوان نے حکومت کی طرف سے مخالفت کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے رکن کی پیش کردہ تحریک التوا اور تحریک استحقاق کو مسترد کر دیا ۔
  • نظام کار پر موجود پانچ نجی تحاریک نہ اٹھائی گئیں ۔

شفافیت

  • ایجنڈے کی نقول تمام اراکین ، مشاہدہ کاروں اور دیگرکیلئے دستیاب تھیں ۔
  • اراکین کی حاضری کی تفصیل مشاہدہ کاروں  اور عوام کیلئے دستیاب بنائی گئی  ۔

 

(یہ فیکٹ شیٹ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک   کی شریک  کار تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن   کی جانب  سے سندھ اسمبلی کی کاروائی کے براہ راست مشاہدے پر مبنی ہے۔ ادارہ ممکنہ غلطی  یا کوتاہی پر پیشگی معذرت خواہ ہے۔)

Posted by on November 17, 2016. Filed under سندھ اسمبلی. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry