خواجہ سراؤں کی ووٹ رجسٹریشن آسان بنائی جائے : خیبر پختون خوا اسمبلی
اسلام آباد، 06 دسمبر 21016: خیبر پختون خوااسمبلی نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے ووٹ درج کرنیکا عمل آسان بنایا جائے ۔
صوبائی اسمبلی کے رواں (۲۱ویں ) اجلاس کی 15 ویں نشست منعقدہ چھ دسمبر 2016 میں اس حوالے سے ایک نجی رکن کی قرارداد منظور کی گئی ۔
رکن صوبائی اسمبلی محترمہ آمنہ سردار نے کی طرف سے پیش قرارداد میں کہا گیا کہ خواجہ سرا معاشرے کے پسماندہ طبقات میں شمار ہوتے ہیں ، انہیں معاشرے میں با عزت مقام دیا جانا چاہئے ۔
لہٰذا خیبر پختون خوا اسمبلی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وفاقی حکومت کو سفارش کی جائے کہ خواجہ سراؤں کے ووٹ کے آسان اور تیز اندراج ممکن بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری اقدامات اٹھانے کا کہے ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ، ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر کو خواجہ سراؤں کے ووٹ اندراج کے مراحل مزید آسان بنانے کی ہدائت کرے تاکہ آئندہ عام انتخابات ( 2018 ) میں خواجہ سرا اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں ۔

Posted by
Razzaq Chishti
on December 6, 2016. Filed under
خصوصی رپورٹس.
You can follow any responses to this entry through the
RSS 2.0.
You can leave a response or trackback to this entry